پی ٹی آئی میں اندرونی اختلافات، شیر افضل مروت نے اہم انکشافات کر دیئے

پی ٹی آئی میں اندرونی اختلافات، شیر افضل مروت نے اہم انکشافات کر دیئے

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت میں جاری اختلافات سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں۔

شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اسد قیصر، عاطف خان اور شہرام ترکئی کے بارے میں ٹکٹ کےحوالے سے ٹھیک بولا ہے ، بانی پی ٹی آئی اسد قیصر، عاطف خان اور شہرام ترکئی کو کے پی اسمبلی کا ٹکٹ دینے کے حق میں نہیں تھے۔

انہوں نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے تینوں کو ٹکٹ نہ دینے کے فیصلے کی بیرسٹر گوہر اور میرے سامنے تصدیق کی، علی امین گنڈاپور اگر کارروائی کریں تو پی ٹی آئی کی آدھی سابق کابینہ جیلوں میں ہو، شیر افضل مروت نے یہ بھی کہا کہ ہو سکتا ہے کہ خیبرپختونخوا کے 3 سے 4 وزیر بھی برطرف ہوجائیں۔

 شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت نے کہا کہ علی امین گنڈاپور اچانک نہیں پھٹے، پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں تقسیم پہلے سے موجود تھی، کہ پی ٹی آئی میں لڑائی کے ذمہ دار وہ لوگ ہیں جو لوگوں کو نکلوا رہے ہیں، کچھ نہ ہوا تو 15 دن بعد تحریک انصاف میں مزید لوگ بولیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: احتساب کمیٹی کے طریقہ کار سے وزراء کی بدنامی ہورہی ہے، رہنما تحریک انصاف عاطف خان

شیر افضل مروت نے مزید کہا ہے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی باتیں پریس کانفرنس کی حد تک ہیں، بلی کے گلے میں تحریک کی گھنٹی کون باندھے گا، ابھی بہت سی سازشیں پائپ لائن میں ہیں، کہ پی ٹی آئی میں کچھ نہیں ہو رہا بس سازشیں ہو رہی ہیں، علی امین گنڈاپور کو ابھی تک بانی پی ٹی آئی نے بچایا ہوا ہے۔

Scroll to Top