سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ہوگا یا نہیں؟ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بتا دیا

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں اضافہ وزیراعظم اور کابینہ کی صوبداید ہے، تنخواہوں میں اضافے کی بات ابھی قبل از وقت ہے لیکن حکومت افراط زر کی شرح کے مطابق ہی چلے گی، اگر مہنگائی  سنگل ڈیجٹ میں ہے تو اس کے مطابق ہی فیصلہ ہو گا ۔۔ ۔۔۔۔۔

وزیر خزانہ نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ مہنگائی میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچائیں گے، رئیل سٹیٹ،  تاجروں اور زرعی شعبے کو ٹیکس دینا پڑے گا ، ان شعبوں نے ٹیکس نہ دیا تو تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس میں ریلیف نہیں دے سکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ  تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس ریٹ بجٹ میں طے کریں گے اور ٹیکس ادائیگی کو آسان بنایا جائے گا، آئندہ مالی سال  سے تنخواہ دار طبقے کیلئےہ خود ٹیکس ادائیگی کا نظام لاگو ہو گا،

وزیر خزانہ  نے کہا  کہ آئی ایم ایف پروگرام  پاکستان کی ضرورت ہے، جیسے ہی آئی ایم ایف بورڈ منظوری دے گا 1 ارب ڈالرز مل جائیں گے،  آخری پروگرام تب ہوگا جب ہم مشکل فیصلے کرینگے، ہم فیٹف سے بہت مشکل سے نکلے واپس اس کی پابندیوں میں نہیں جانا چاہتے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ میں ٹیکس بڑھانے کا عندیہ دے دیا

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال معاشی گروتھ3فیصد رہنے کاامکان ہے، گندم اور گنے کی فصل کی قیمت سے حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں ہونا چاہیے، ہم نے اب کسی صنعت کو تحفظ فراہم نہیں کرنا، انہیں خود کو بین الاقوامی طور پر مقابلے کے قابل بنانا ہے،

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پریس کانفرنس کے دوران مزید کہا کہ کرپٹو میں ہم دنیا میں ساتویں نمبر پر آ چکے ہیں، ہمیں اس نئی معیشت کا حصہ بننا ہے، ٹیرف کے معاملے پر پاکستان کا اعلیٰ سطح کا وفد امریکہ جائے گا،، پی آئی اے کی نجکاری کا راؤنڈ ٹو رواں ماہ شروع کریں گے۔

Scroll to Top