جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ڈی ایم سے متعلق انکشاف کیا ہے کہ سیاسی اتحاد ڈیموکریٹک موومنٹ ٹوٹا نہیں اب تک برقرار ہے۔
تونسہ شریف میں استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا سربراہ اب تک میں ہی ہوں اور اپوزیشن میں ہوں جبکہ باقی پارٹیاں حکومت میں ہیں، پارلیمنٹ میں عوام کی نمائندگی ہم کررہے ہیں، ایک مشورہ بھی اپوزیشن کی مشاورت کے بغیر نہیں کیا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر ہم اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ لے کر چلے، جے یو آئی واحد قوت نے جو اس آئینی ترمیم کی راہ میں رکاوٹ بنی اور حکومت کو 56 نکات سے 34 نکات پر محدود کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن گرینڈ الائنس بننے سے پہلے اختلافات کا شکار
غزہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ سال میں فلسطین میں60 ہزار شہری اسرائیلی بربریت کا شکار ہوئے، امریکا انسانی حقوق کا قاتل اور اسرائیلی وزیراعظم جنگی جرائم کا مرتکب ہے، مسلمان حکمران اگر خاموش ہیں تو وہ بھی جبر میں شریک ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ہمیں امریکا اورمغرب کی غلامی کرنے کہا جاتا ہے، ہم تہذیب، روایات مغرب، یورپ اور امریکا سے مانگتے ہیں، ہم مغرب کی تہذیب کو قبول کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔





