علی محمد خان کا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات پر اہم بیان

تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں چپقلش چلتی رہتی ہے اور پارٹی کے اندر مس انڈر سٹینڈنگ موجود ہے۔

انہوں نے نجی ٹی وی چینل میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقتدار کی جنگ نہیں ہے، بلکہ پارٹی کے اندرونی اختلافات کی نوعیت الگ ہے۔

علی محمد خان نے مزید کہا کہ بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ پارٹی کو متحد کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پارٹی کے اندرونی معاملات کو عوامی سطح پر ڈسکس نہیں کرنا چاہئے، بلکہ انہیں اندرونی طور پر حل کیا جانا چاہئے۔

انہوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے موقف کا بھی دفاع کیا، کہ تحریک انصاف ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی کی خواہش رکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں تحریک انصاف میں اختلافات بڑھ گئے، عاطف خان بھی بول پڑے

علی محمد خان نے کہا کہ پارٹی نے اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کی کوئی کال نہیں دی، اور اگر مستقبل میں کوئی فیصلہ کیا جائے گا، تو اس پر احتجاج کیا جائے گا۔

Scroll to Top