پشاور ٹول پلازہ کے مقام پر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے چند کارکنان نےقانون ہاتھ میں لیتے ہوئے پولیس کی جانب سے روکے جانے کے باوجود موٹروے پر گاڑیوں کا داخلہ روکنے اور مرکزی گزرگاہ بند کرنے کی کوشش کی۔
عینی شاہدین کے مطابق جے یو آئی کے چند کارکنان پشاور ٹول پلازہ پہنچے اور موٹروے کا راستہ بند کرنے کی کوشش شروع کر دی۔
جب موقع پر تعینات پولیس اہلکاروں نے انہیں روکنے کی کوشش کی تو کارکنان نے پولیس کی ہدایات نظرانداز کرتے ہوئے پیش قدمی کی اور کہا کہ “قائد کا حکم ہے، راستے سے ہٹ جائیں”۔
سڑک بند کرنے اور امن و امان خراب کرنے کی اس کوشش پر شہریوں اور مسافروں نے شدید غم و غصے اور ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے قانون کو فوری حرکت میں لانے اور شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ سیاسی مظاہروں کی آڑ میں چند افراد کی من مانی اور قانون شکنی کسی صورت قابل قبول نہیں، اور ایسے عناصر کو کھلی چھوٹ نہیں دی جانی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں : نام نہادبنوں پولیس امن کمیٹی کے شرپسند جتھے کی ایک اور دہشت گردانہ کارروائی منظر عام پر آگئی: نوجوان گاڑی سمیت اغوا
شہریوں نے صوبائی حکومت، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے دوٹوک مطالبہ کیا ہے کہ ریاست کی رٹ قائم کی جائے اور شاہراہوں کو بند کرنے کی کوشش کرنے والے شرپسندوں کے خلاف فوری اور سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی قانون ہاتھ میں لینے کی جرات نہ کر سکے۔





