پشاور:جمعیت علماء اسلام کے سربراہ فضل الرحمان کی جانب سے سرگودھا کانفرنس کے حوالے سے کنٹینرز لگانے، راستے بند کرنے اور گرفتاریوں کے دعوؤں کے بعد دی گئی ملک گیر احتجاجی کال اور سڑکیں جام کرنے کی اپیل کی مکمل طور پر ہوا نکل گئی۔
زمینی حقائق کے مطابق نہ تو خیبرپختونخوا اور نہ ہی پنجاب کے کسی علاقے میں کوئی راستہ بند کیا گیا ہے اور نہ ہی کہیں پولیس نے کنٹینرز لگائے ہیں، بلکہ پشاور، مردان، نوشہرہ، چارسدہ، صوابی، مالاکنڈ، سوات، بونیر، شانگلہ، لوئر دیر، اپر دیر، چترال لوئر، چترال اپر، کوہستان اپر، کوہستان لوئر، کولائی پالس، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، تورغر، کوہاٹ، ہنگو، کرک، بنوں، لکی مروت، ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان، خیبر، مہمند، باجوڑ، کرم، اورکزئی اور شمالی و جنوبی وزیرستان سمیت خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع میں شاہراہیں، بازار، دکانیں، کاروباری مراکز اور کھیل کے میدان مکمل طور پر کھلے ہیں اور معمولات زندگی بلا روک ٹوک بحال ہیں۔
اسی طرح پنجاب کے مختلف علاقوں بشمول لاہور، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، فیصل آباد، راولپنڈی، چکوال، جہلم، اٹک، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، منڈی بہاؤالدین، نارووال، حافظ آباد، ملتان، بہاولپور، رحیم یار خان، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، مظفرگڑھ، لیہ، راجن پور، ساہیوال، اوکاڑہ اور پاکپتن میں بھی تمام سڑکیں، موٹرویز اور ہائی ویز کھلی ہیں، ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے اور شہری اپنے کاروبار و روزمرہ مشاغل میں مصروف ہیں۔
فضل الرحمان نے سرگودھا اور خوشاب سمیت مختلف مقامات پر گرفتاریوں اور نظر بندیوں کے الزامات لگا کر ملک بھر میں ہائی ویز اور موٹرویز بند کرنے کا اعلان کیا تھا، تاہم زمینی صورتحال نے ان دعوؤں کو پوری طرح بے نقاب کر دیا اور احتجاجی کال کا جنازہ نکل گیا۔
نہ تو فضل الرحمان کے اپنے کارکن سڑکوں پر نکلے، نہ نام نہاد و ناجائز مدرسوں کے مہتمین میدان میں آئے اور نہ ہی غریب مدرسوں کے بچے باہر نکلے، بلکہ انتشاری تحریک انصار السلام کی بھی مکمل طور پر ہوا نکل گئی اور کوئی ایک کارکن بھی سڑک بند کرنے کے لیے سامنے نہ آیا۔
عوام نے اس احتجاجی مہم کو یکسر مسترد کرتے ہوئے بازاروں، دکانوں، دفاتر اور کھیل کے میدانوں کا رخ کیا اور اپنی معمول کی زندگی میں مست رہے، جس سے یہ ثابت ہو گیا کہ ملک بھر میں کوئی بھی راستہ بند نہیں ہے اور ہر چیز کھلی ہے۔
خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف حلقوں و شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ احتجاجی کال اپنی ذاتی جائیدادوں، اثاثوں اور مفتی محمود مرکز سے متعلق قبضے کے معاملات سے توجہ ہٹانے کے لیے دی گئی ایک ناکام کوشش تھی، جسے عوام نے مسترد کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں : امن کے نام پر دہشت گرد کمیٹی کا سیاہ چہرہ بے نقاب، گولڈ مائن مافیا، بھتہ خوری، منشیات اور کسٹمز آفیسر کے قتل میں ملوث دہشت گرد ٹولے کے گرد گھیرا تنگ، صفایا شروع
ناقدین اور مقامی افراد کا کہنا ہے کہ مذہبی لبادے اور احتجاجی سیاست کے ذریعے دباؤ ڈالنے کی یہ چال بری طرح ناکام ہوئی کیونکہ نہ علما اور مدارس نے ساتھ دیا، نہ انصار السلام کا کوئی زور چلا اور نہ ہی کوئی راستہ بند ہو سکا، جبکہ خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع اور پنجاب کے شہروں میں کاروبار، آمدورفت اور روزمرہ سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں۔





