مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہاہے کہ بلاول تقریریں کرنے کے بجائے ابو سے پوچھ لیں کہ نہروں کی منظور ی کیوں دی ؟نہروں کے معاملے پر پی پی اور ن لیگ کے مرد میدان سے بھاگ گئے اور زنانہ لڑائی جاری ہے ۔
تفصیلات کے مطابق مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہاہے کہ نہروں کے معاملے میں پی پی او ر ن لیگ میں بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ دونوں جماعتیں حکومت میں ہیں ، سب کچھ خود کررہی ہیں لیکن بیانات ایسے دے رہے ہیں جیسے اپوزیشن میں ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ نواز شریف وزیراعظم بننے آئے تھے ،مریض بن کر واپس لندن جارہے ہیں ، نواز شریف ، مریم نواز اور شہباز شریف کی لندن یاترا ’’ووٹ کو عزت دو ‘‘ پلان ٹو کی تیاری ہے کیونکہ میاں صاحب کبھی باز نہیں آتے ۔
انہوں نے مزید کہاکہ پی پی اور پی ایم ایل این کی قیادت بیمار ہے ، بچے نااہل ہیں بہتر ہے کہ اقتدار عوام کے حوالے کرکے ایک ہی دفعہ سارے لندن چلے جائیں ۔





