کوئی بھی نہیں چاہتا عمران خان بات چیت کیلئے تیار ہوں، اعظم سواتی

کوئی بھی نہیں چاہتا عمران خان بات چیت کیلئے تیار ہوں، اعظم سواتی

پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بات چیت کے دروازے کھلے رکھے ہیں ، ڈیل سے تعبیر نہ کریں ۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر ،پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی نے کہا کہ لوگ بانی پی ٹی آئی کی شہرت سے خائف ہے اور کوئی بھی نہیں چاہتا کہ عمران خان بات چیت کیلئے تیار ہوں ،2022میں بھی بانی چیئرمین کو ہم نے بات چیت کیلئے مجبور کیا اور تب سے اب تک بانی چیئرمین نے بات چیت کے دروازے کھلے رکھے ہی ،بات چیت کو ڈیل سے تعبیر نہ کریں ۔

انہوں نے کہاکہ میرا لیڈر زمان پارک سے زیادہ جیل میں ہشاش بشاش ہے ، ہمارا لیڈر نہ ڈرتا ہے نہ جھکتا ہے اور نہ اس کی طرف سے کوئی ڈیل کرسکتا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ بات چیت پر رضا مندی کسی کمزوری کی علامت نہیں بلکہ بڑا پن ہے ، ہم نے بانی چیئرمین کو بات چیت کیلئے آمادہ کیاہے ۔

Scroll to Top