بیرسٹر گوہر علی خان نے پارٹی رہنمائوں کو صلح کیلئے آمادہ کرلیا ،بیرسٹر گوہر کی وزیراعلیٰ ،اسد قیصر ، عاطف خان اور شہرام ترکئی سے گفتگو ،جسمیں گنڈاپور دیگر پارٹی رہنمائوں سے اختلافات ختم کرنے پر رضا مند ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ بڑی پارٹیوں میں اختلافات ہوتے ہیں تاہم اس کا مطلب نہیں کہ ٹوٹ پھوٹ ہوگئی ،پارٹی اس بات پر متفق ہیں کہ اختلافات سے مسائل بڑھیں گے ، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے کوشش کررہے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر نے کہاکہ پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم کرنے کی کوشش کی علی امین نے معاملات سلجھانے کیلئے رضا مندی کا اظہار کیا ہے ۔دوسری جانب عاطف خان نے کہاکہ میں اسد قیصر اور شہرام ترکئی علی امین سے اختلافات ختم کرنے پر راضی ہوگئے ہیں ۔





