غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی ملک بدری کا سلسلہ جاری، 4 ہزار افغان مہاجرین واپس بھیج دیئے گئے

غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی ملک بدری کا سلسلہ جاری، 4 ہزار افغان مہاجرین واپس بھیج دیئے گئے

پاکستان میں غیر قانونی طورپر رہائش پذیر افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خیبر ارشاد خان مہمند نے کہا کہ مزید 4ہزار 384افغان مہاجرین کو طورخم سرحد کے راستے واپس افغانستان بھیجا گیا ہے ۔

انہوں نےکہاکہ ٹرانزٹ کیمپ آنے والوں میں 1480افغان باشندے بغیر دستاویزات کے مقیم تھے ۔

انہوں نے مزید کہاکہ یکم اپریل سے اب تک 29ہزار 744افغان باشندوں کو واپس بھیجا جاچکا ہے ۔

Scroll to Top