چین میں شدیدطوفان اور ژالہ باری، نظام زندگی درہم برہم، سیکڑوں پروازیں منسوخ

چین میں شدیدطوفان اور ژالہ باری، نظام زندگی درہم برہم، سیکڑوں پروازیں منسوخ

چین میں شدید طوفان اور ژالہ باری نے نظام زندگی مفلوج کردی، طوفان کے دوران 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے درختوں کو جڑوں سے اکھاڑ دیا، گاڑیوں اور دیگر اشیا کو اٹھا کر دور دور تک پھینک دیا ۔

خراب موسمی صورتحال کے باعث بیجنگ کے دو بڑے ہوائی اڈوں پر 700 سے زائد پروازیں منسوخ جبکہ کئی شہروں میں ٹرین سروس بھی معطل کر دی گئی ہے۔

چین کے محکمہ موسمیات کے مطابق حالیہ طوفان نے 75 سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے، جبکہ متعدد علاقے سیلابی ریلوں کی لپیٹ میں آ چکے ہیں۔

بیجنگ میں یونیورسل سٹوڈیو، تھیم پارک اور دیگر تفریحی مقامات کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے، خراب موسم کے باعث شیڈول تمام فٹ بال میچز بھی منسوخ کر دیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچا دی،درجنوں افراد ہلاک

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں مزید بارشوں کا امکان ہے جس کے پیش نظر لوگوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔

حکام نے ایمرجنسی الرٹ جاری کرتے ہوئے امدادی ٹیموں کو الرٹ کر دیا ہے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا عمل جاری ہے۔

Scroll to Top