امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیرف سے متعلق فیصلے کے بعد دنیا کے امیر ترین افراد کی دولت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
عالمی مالیاتی ادارے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کے ٹیرف فیصلے کے بعد ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک سب سے بڑے مستفید قرار دیے جا رہے ہیں۔
ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک اس مالی فائدے میں سب سے آگے رہے، جن کی کمپنی کے اسٹاکس میں 23 فیصد اضافہ ہوا۔ اس کے نتیجے میں ایلون مسک کی مجموعی دولت میں 36 ملین ڈالرز کا اضافہ ہوا
ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک اس مالی فائدے میں سب سے آگے رہے، جن کی کمپنی کے اسٹاکس میں 23 فیصد اضافہ ہوا۔ اس کے نتیجے میں ایلون مسک کی مجموعی دولت میں 36 ملین ڈالرز کا اضافہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: تجارتی جنگ؛ چین نے امریکی مصنوعات پر ٹیرف 125 فیصد کردیا
اسی طرح میٹا (فیس بک) کے سی ای او مارک زکربرگ کی دولت میں بھی 26 ملین ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، مارک زکربرگ کی مالیت 26 ملین ڈالرز بتائی گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق ٹیرف فیصلے کے بعد مارکیٹ میں ٹیکنالوجی سٹاکس کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا جس نے ارب پتی طبقے کو بڑا مالی فائدہ پہنچایا۔