بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں 10 لاکھ سے زائد افراد نے فلسطین سے یکجہتی کے اظہار میں تاریخی ریلی نکالی، ریلی میں شرکا نے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا عوامی حلف اٹھایا۔
مارچ فار غزہ کے عنوان سے ہونے والا یہ اجتماع فلسطین یکجہتی تحریک بنگلہ دیش کے تحت منعقد ہوا جس میں سیاسی رہنماؤں، فنکاروں، سوشل میڈیا شخصیات اور مختلف مکاتب فکر کے افراد نے شرکت کی۔
ریلی میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ غزہ میں جاری نسل کشی کو روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کرے اور مسلم ممالک اسرائیل سے سفارتی، عسکری اور تجارتی تعلقات فوری طور پر منقطع کریں۔
منتظمین نے اعلان کیا کہ اسرائیل کی حمایت کرنے والے ہر برانڈ اور کمپنی کا بائیکاٹ کیا جائے گا، یہ مظاہرہ حالیہ تاریخ میں بنگلہ دیش میں فلسطین کے لیے سب سے بڑا اور مکمل طور پر پرامن احتجاج تھا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا غزہ میں واٹر پلانٹس پر حملے، پانی کی شدید قلت، ماہرین نے نسل کشی کا حربہ قرار دے دیا
اسرائیلی جارحیت کے باعث فلسطین میں شہادتیں 61ہزار سے تجاوز کر گئی ہیں جبکہ ایک لاکھ 16 ہزار سے زائد ہوچکے ہیں اور تقریباً 20 لاکھ افراد قحط کا سامنا کر رہے ہیں۔