کوئٹہ شہر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کوئٹہ میں زلزلے کی شدت 3 اور گہرائی 12 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 90 کلومیٹر مغرب میں تھا۔
یہ بھی پڑھیں میانمار میں زلزلہ، ہلاکتیں 1650 سے تجاوز کر گئیں
کوئٹہ میں زلزلے کے باعث فی الحال کسی قسم کے جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔





