وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا آج بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کا امکان ہے ۔
ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور آج اڈیالہ جیل جائیں گے ، وزیراعلیٰ بانی پی ٹی آئی سے اہم معاملات پر مشاورت کرینگے ، علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی آئی سے پارٹی کے اندرونی معاملات پر مشاورت کرینگے ۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات میں مائنز اینڈ منرلز بل اور صوبے کی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی جائے گی ۔





