افغان مہاجرین کی واپسی،مختلف شہروں میں شناخت بدل کررہنے والے17ہزار افغان بچوں کی شناخت چیلنج بن گئی

افغان مہاجرین کی واپسی،مختلف شہروں میں شناخت بدل کررہنے والے17ہزار افغان بچوں کی شناخت چیلنج بن گئی

پولیس کے مطابق پنڈی اور گجرانوالہ غیر قانونی طورپر مقیم افغان بچوں کی آماجگاہ ہیں ،پنجاب سے افغان باشندوں کا انخلا ،بچوں کی شناخت چیلنج بن گئی ۔

تفصیلات کے مطابق 12ہزار 799افگان بچوں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ، چار ہزار 651افغان بچوں کی نشاندہی کرلی گئی ، راولپنڈی میں دس ہزار افغان بچے موجود ہیں جبکہ شہر میں موجود سات ہزار 438افغان بچوں کی نشاندہی نہیں ہوسکی ۔

پولیس ذرائع کے مطابق راولپنڈی اور گجرانوالہ غیر قانونی طورپر مقیم افغان بچوں کی آماجگاہ ہیں ،پنجاب میں سترہ ہزار سے زائد افغان بچے موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔

گجرانوالہ میں مقیم 2ہزار 270افغان بچوں کی شناخت کیلئے کوشش جاری ہے ، لاہور میں روپوش 1002افغان بچوں کا بھی سراغ نہیں مل سکا ،پنجاب کے مختلف شہروں میںشناخت بدل کررہنے والے افغان بچوں کی نشاندہی کی کوششیں جاری ہیں ۔

Scroll to Top