زلزلے کے باعث متعدد علاقوں میں لوگ خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے ۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں صبح سویرے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3ریکارڈ کی گئی ۔
زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان میں واقع تھا جبکہ اس کی گہرائی 121کلومیٹر تھی ،زلزلے کے جھٹکے دیر بالا ، شانگلہ ، باجوڑ اور غذر سمیت اسلام آباد راولپنڈی ،لاہور ،گجرات ، ٹیکسلا اور واہ کینٹ میں بھی محسوس کیے گئے ۔
حکام کے مطابق تاحال کسی قسم کے جانی یامالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔





