سربراہ بی این پی اختر مینگل نے کہا ہے کہ ان کی جماعت عوام کو درپیش مشکلات کے پیش نظر دھرنے کی جگہ اضلاع میں احتجاجی ریلیا نکالے گی ۔
تفصیلات کے مطابق سربراہ بی این پی اختر مینگل نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں 18اپریل کو بی این پی کی مرکزی کابینہ کے اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیاجائیگا۔
انہوں نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں احتجاجی ریلیوں کے شیڈول کا اعلان بھی کردیا۔
واضح رہے کہ بی این پی نے گذشتہ کئی روز سے لکپاس پر دھرنا دے رکھا تھا اور دھرنے کو ختم کرنے کیلئے بلوچستان حکومت نے کئی بار مذاکرات بھی کیے تھے ۔





