رہنما پاکستان تحریک انصاف نے اعتراف کرلیا ہے کہ پی ٹی آئی میں ایک نہیں بہت سے دھڑے موجود ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق جنید اکبر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں ہر بندے کو آگے بڑھنے کا موقع ملتا ہے تو پھر اختلاف رائے تو موجود ہوگا، پارٹی میں جس بند ے پر عمران خان کا ہاتھ ہوگا وہی آگے آئیگا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں صرف عمران خان اور اس کے ورکرز ہیں ، ابھی تو پارٹی میں کوئی بڑا نام نہیں رہ گیا سب ہمارے جیسے ہی عام لوگ ہیں ، پارٹی کو توڑ نے کی کوشش کی گئی ،ذاتی ووٹ والے اب پارٹی میں نہیں ہیں سب چھوڑ کر چلے گئے ہیں ۔
انہو ں نے مزید کہاکہ پنجاب کے لوگ کیوں نہیں نکل رہے یہ سوال پنجاب کی قیادت سے پوچھا جائے۔





