خیبر پختونخوا!قیدیوں کے اہل خانہ ای وزٹ ایپ سے مستفید

خیبر پختونخوا ٹیکنالوجی سے روشناس ہونے کی جانب گامزن ہے ، صوبے بھر کی جیلوں کے قیدیوں کے اہل خانہ ای وزٹ ایپ کا استعمال کررہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی جیل خانہ جات خیبر پختونخوا عثمان محسوس نے کہا ہے کہ گذشتہ ڈیڑھ ماہ میں ای وزٹ ایپ سے ڈیڑھ ہزار قیدیوں کے اہل خانہ مستفید ہوئے ۔

انہوں نے کہاکہ ای وزٹ ایپ پر قیدیوں کے اہل خانہ ویڈیو کال پر ملاقات کرتے ہیں ،ایپ کے استعمال پر کوئی اخراجات بالکل نہیں آتے ۔

انہوں نے مزید کہاکہ آئی جی جیل خانہ جات کا یہ بھی کہنا ہے کہ قیدیوں کے بیرون ممالک رشتے داروں نے بھی ای وزٹ پر ملاقاتیں کی ہیں ۔

Scroll to Top