محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا میں این ایف سی بارے اہم اجلاس

محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا میں این ایف سی بارے اہم اجلاس

اجلاس میں مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم، ممبر این ایف سی مشرف رسول، سیکرٹری فنانس عامر سلطان ترین سمیت متعدد حکام کی شرکت ۔

تفصیلات کے مطابق این ایف سی میں ضم اضلاع (سابقہ فاٹا) کو پانچواں گروپ فوری طور پر اعلان کیا جائے،وفاقی حکومت کو این ایف سی اجلاس جلد بلانے کیلئے فوری طور پر خط بھیجا جائے گا۔

این ایف سی اجلاس بلانے میں وفاقی حکومت تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے،این ایف سی ساتواں ایوارڈ غیر ائینی ہے اجلاس جلد بلایا جائے۔

این ایف سی ساتویں ایوارڈ میں توسیع غیر آئینی ہوگی کسی صورت قبول نہیں،ضم اضلاع (سابقہ فاٹا) کو پانچواں گروپ فوری طور پر اعلان کیا جائے۔

خیبرپختونخوا حکومت کو فوری طور پر ضم اضلاع کے شئیر دئیے جائیں،وفاقی حکومت ضم اضلاع اخراجات کے مطابق فنڈز نہیں دے رہے۔

Scroll to Top