چیئرمین پی اے سی جنید اکبر پر 5مقدمات درج ہے ،رپورٹ پیش

چیئرمین پی اے سی جنید اکبر پر 5مقدمات درج ہے ،رپورٹ پیش

چیئرمین پی اے سی جنید اکبر پر درج مقدمات کی تفصیل ، اٹک میں 4، اسلام آباد میں ایک مقدمہ

تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ میں پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین جنید اکبر کی مقدمات کی تفصیلات سے متعلق کیس میں پولیس نے پورٹ پیش کردی ،ہائیکورٹ کے جسٹس خادم سومرو نے پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین جنید اکبر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کے کیس کی سماعت کی ، اسلام آباد اور اٹک پولیس نے مقدمات کی رپورٹس عدالت میں جمع کروادیں ۔

پولیس رپورٹ کے مطابق جنید اکبر پر اٹک میں 4اور اسلام آباد میں ایک مقدمہ درج ہے ، عدالت نے پولیس رپورٹ پیش ہونے پر کیس ہدایت کے ساتھ نمٹا دیا۔

Scroll to Top