علیمہ خان نے کہا ہے کہ اگر آج ملاقات نہیں کروائی گئی تو ہم یہاں سے نہیں جائینگے ، ہمیں یقین دہانی کرائی گئی تھی آج ہماری ملاقات کرائی جائیگی ۔
تفصیلات کے مطابق علیمہ خان نے کہا ہے کہ ہمیں آج پھر روکا گیا ہے اس کا مطلب یہ جھوٹ بول رہے ہیں ، ہمیں یقین دہانی کرائی گئی تھی آج ہماری ملاقات کرائی جائیگی اگر آج ملاقات نہیں کروائی گئی تو ہم یہاں سے بالکل نہیں جائینگے ۔
واضح رہے کہ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے آج پارٹی رہنمائوں کی ملاقات کا دن ہے ،سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے جیل حکام کو رہنمائوں کی فہرست بھجوا دی ۔
فہرست میں اپوزیشن لیڈر عمرا یوب خان ، شبلی فراز اور صاحبزادہ حامد رضا ،ناصر عباس ، احمد خان ، زرتاج گل کا نام بھی شامل ہیں ۔





