خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 4 افراد جاں بحق، 9 زخمی ،گھروں کو نقصان ، رپورٹ جاری

خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 4 افراد جاں بحق، 9 زخمی ،گھروں کو نقصان ، رپورٹ جاری

پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری بارشوں/ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث صوبہ میں جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کردی ۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا میں 16 اپریل سے اب تک بارشوں کے باعث حادثات کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 9 افراد زخمی ہوئے،جاںبحق افراد میں 2 مرد اور دو خواتین جبکہ زخمیوں میں 3 مرد 4 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں۔ بارشوں کے باعث مجموعی طور پر 11 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا،بارشوں کے باعث حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع چارسد،خیبر، شانگلہ، بٹگرام، چترال لوئر، صوابی اور کولائی پالس میں پیش آئے۔

پی ڈی ایم اےرپورٹ کے مطابق متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو متاثرہ خاندان کو فوری طور پر امداد اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو بارش کے باعث بند شاہراہوں کو کھولنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم اے تمام ضلعی انتظامیہ، متعلقہ اور امدادی اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہےپی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی اپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع 1700 پر دیں۔ ترجمان پی ڈی ایم اے

Scroll to Top