ٹرمپ پالیسیوں کے خلاف عوامی ردعمل، امریکا کی 50 ریاستیں "آزادی" کے نعروں سے گونج اٹھیں

ٹرمپ پالیسیوں کے خلاف عوامی ردعمل، امریکا کی 50 ریاستیں “آزادی” کے نعروں سے گونج اٹھیں

ہزاروں امریکی شہری صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے، امریکا کی 50 ریاستوں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے جنہیں “50501” کا نام دیا گیا جس کا مطلب 50 مظاہرے، 50 ریاستیں، ایک تحریک تھا، یہ مظاہرے امریکی انقلابی جنگ کی 250ویں سالگرہ کی مناسبت سے ترتیب دیے گئے تھے۔

مظاہرین نے وائٹ ہاؤس، ٹیسلا ڈیلرشپس اور مختلف شہروں کے اہم مقامات پر جمع ہو کر احتجاج ریکارڈ کروایا، مظاہرین کے ہاتھوں میں “کوئی بادشاہ نہیں” جیسے نعرے درج تھے، جو امریکی انقلاب کے پیغام کی یاد دہانی کروا رہے تھے۔

مظاہرے میں شریک تھامس باسفورڈ کا کہنا تھا کہ یہ وقت امریکا میں آزادی اور جمہوریت کے لیے نہایت اہم ہے، ہم چاہتے ہیں کہ ہماری نئی نسل یہ سمجھے کہ آزادی کے لیے آواز بلند کرنا ضروری ہوتا ہے۔

گیلپ کے تازہ سروے کے مطابق معیشت سے متعلق پالیسیوں کی منظوری پر صدر ٹرمپ کی مقبولیت کم ہوتی جا رہی ہے صرف 43 فیصد آبادی ترمپ کی پالیسیوں کو حمایت کرتے نظر آرہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بیجنگ ہاف میراتھن میں روبوٹس کی دوڑ، رفتار میں پیچھے، ٹیکنالوجی میں آگے

رواں ماہ کے آغاز میں بھی امریکا کی تاریخ کے بڑے احتجاجی مظاہرے دیکھنے میں آئے تھے جن میں لاکھوں افراد نے شرکت کی تھی،حالیہ مظاہرے 50 ریاستوں کے 1,200 سے زائد مقامات پر کیے گئے۔

Scroll to Top