اسٹیبلشمنٹ سے بیک ڈور مذاکرات جاری ہیں، شیر افضل مروت کا بڑا دعویٰ

اسٹیبلشمنٹ سے بیک ڈور مذاکرات جاری ہیں، شیر افضل مروت کا بڑا دعویٰ

شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے اسٹیبلشمنٹ سے بیک ڈور مذاکرات جاری ہیں،عمران خان کو ساٹھ دن کیلئے چپ رہنے اور سوشل میڈیا کو لگام ڈالنے کا کہا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ ان کی دو ہی شرائط ہیں کہ ایک تو میڈیا کو لگام دی جائے دوسرا بانی کوئی ایسا بیان نہ دیں جس سے مذاکرات متاثر ہوں ، اسٹیبلشمنٹ سے قبل بھی پانچ مذاکرات ہوئے تھے ، دو مذاکرات کے بارے میں ہم نے کسی کو نہیں بتایا تھا ،8اکتوبر کے مذاکرات میں بانی کو 15دن جیل سے رہا ہونا تھا اور 45دن میں الیکٹ ہو کر اسمبلی پہنچنا تھا ، معاملات آگے بڑھے تو بانی نے پرنسپل گارنٹر یعنی علی امین گنڈاپور کو ہی ہٹا دیا ، جس پر دوسرے فریق نے کہا کہ آپ اپنے منصب کا تو دفاع کرنہیں سکتے اور ہمارے لیے پرنسپل گارنٹر بن رہے ہیں ۔

رکن اسمبلی شیر افضل مروت کی علیمہ خانم پر کھل کر تنقید پر ان کا کہنا تھا کہ علیمہ نے نہایت ناشائستہ زبان استعمال کی ، بانی کے کانوں میں میرے خلاف زہر بھرا ایسا سلوک جیسے ذاتی ملازم ہوں ؟

انہوں نے مزید کہاکہ پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا ان کے براہ راست کنٹرول میں ہے ، اور پچھلے ایک سال سے مستقل نشانہ بنایاجارہاہے ۔

Scroll to Top