پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو جیت کے لئے 148 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔
پاکستان سپر لیگ 10 کے گیارہویں میچ میں پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 147 رنز بنائے۔
کراچی کنگز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ یہ میچ کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں کھیلا جا رہا ہے جہاں دونوں ٹیموں نے اپنی پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔
ٹاس کے بعد پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ وہ بھی پہلے بولنگ کرنا چاہتے تھے، مگر بدقسمتی سے ٹاس ہمارے ہاتھ میں نہیں تھا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ 160 سے 170 رنز کا مجموعہ ایک اچھا ہدف ہو سکتا ہے۔
کراچی کنگز کی قیادت ڈیوڈ وارنر کر رہے ہیں اور ٹیم میں ٹم سیفرٹ، جیمز وِنس، سعد بیگ، خوشدل شاہ، عرفان نیازی، محمد نبی، عامر جمال، عباس آفریدی، حسن علی اور میر حمزہ شامل ہیں۔
دوسری جانب پشاور زلمی بابر اعظم کی کپتانی میں میدان میں اتری ہے، دیگر کھلاڑیوں میں صائم ایوب، محمد حارث، ٹام کوہلر کیڈمور، حسین طلعت، مچل اوڈین، عبدالصمد، لوک ووڈ، الزاری جوزف، عارف یعقوب اور علی رضا شامل ہیں۔