بھارت سکھوں کا ریاستی قتل کررہاہے،آپ کیا کہتے ہیں ؟صحافی کا بھارتی وزیرخارجہ سے سوال

بھارت سکھوں کا ریاستی قتل کررہاہے،آپ کیا کہتے ہیں ؟صحافی کا بھارتی وزیرخارجہ سے سوال

اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران پاکستان کے ایک نجی نیوز نیٹ ورک کے صحافی نے بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے براہ راست سوالات کرتے ہوئے بھارتی ریاستی دہشت گردی کا معاملہ اٹھا دیا۔

بھارتی وزیر خارجہ کی تقریر کے اختتام پر صحافی نے جے شنکر سے سوال کیا کہ کیا بھارت سکھ رہنماؤں کی ٹارگٹ کلنگ اور پاکستان میں فرنٹ مینوں کے ذریعے دہشت گردی کی فنڈنگ و منصوبہ بندی کا حساب دے گا؟

صحافی نےمزید کہا کہ سرحد پار دہشت گردی میں ہزاروں پاکستانی شہید ہوئے ہیں اور اس کے ناقابلِ تردید ثبوت پر مبنی ڈوزیئر اقوامِ متحدہ میں جمع کرائے جا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ضلع کرم میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک، 11 زخمی،ایک اہلکار شہید

انہوں نے بھارتی وزیر خارجہ سے کہا کہ ایک طرف وزیرِ خارجہ کا عہدہ رکھنا اور دوسری طرف ریاستی دہشت گردی چلانا انتہائی شرم ناک ہے۔

Scroll to Top