کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے دی

پی ایس ایل 10 کے گیارہویں میچ میں کراچی کنگز نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو شکست دے دی۔

کراچی میں کھیلے گئے اس اہم میچ میں پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے۔

زلمی کی جانب سے کپتان بابر اعظم ایک مرتبہ پھر نمایاں رہے اور 46 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔ ان کے علاوہ محمد حارث نے 28 جبکہ الزاری جوزف نے 24 قیمتی رنز جوڑے۔ دیگر بیٹرز میں حسین طلعت 18، ٹام کوہلر کیڈمور 7، مچل اوون 5 اور صائم ایوب 4 رنز بنا سکے۔

کراچی کنگز کے باؤلرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، خاص طور پر عباس آفریدی اور خوشدل شاہ نے 3،3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

یہ بھی پڑھیں پی ایس ایل 10: پشاور زلمی کا کراچی کنگز کو جیت کے لئے 148 رنز کا ہدف

جواب میں کراچی کنگز نے 148 رنز کا ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر 19.3 اوورز میں حاصل کر لیا۔ تجربہ کار اوپنر ڈیوڈ وارنر نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 60 رنز بنائے اور ٹیم کو فتح کی راہ پر گامزن کیا۔ ان کے علاوہ خوشدل شاہ نے 23، محمد نبی نے 14، جیمز ونس نے 11 اور عرفان خان نے 10 رنز بنائے۔

پشاور زلمی کی طرف سے لیوک ووڈ نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ علی رضا نے 2، عارف یعقوب اور الزاری جوزف نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Scroll to Top