بانی پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات کیلئے مجھے کوئی ٹاسک نہیں دیا، بیرسٹر گوہر

جے یو آئی کے ساتھ اتحاد نہ ہونے پر بیرسٹر گوہر کا اہم ردِ عمل سامنے آ گیا

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی نے جے یو آئی کے ساتھ اتحاد نہ ہونے کے معاملے پر اپنا ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ جے یو آئی ایک بڑی جماعت ہے اور ان کا جو بھی فیصلہ ہوگا، پی ٹی آئی اس کا احترام کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تک جے یو آئی کی طرف سے کوئی آفیشل فیصلہ نہیں آیا، اور ہمیں بھی ایک سورس سے ہی یہ خبر ملی ہے کہ اتحاد کا معاملہ زیر بحث ہے۔

بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ اسلم غوری نے حالیہ بیان میں کہا کہ کچھ فیصلے کیے گئے ہیں، لیکن جے یو آئی کی پریس ریلیز کے بعد ہی پی ٹی آئی اپنا ردعمل دے گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت خان صاحب سے ملاقات کے لیے کافی عرصے سے عدالت کے دروازے کھٹکھٹا رہی ہے اور عدالت کو یہ بنیادی حق دینا چاہیے کہ وہ آزادانہ طور پر فیصلے کرے۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان نے ہرقسم کی ڈیل کو رد کر دیا، بیرسٹر گوہر

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سیاسی فیصلے جمہوریت اور آئین کے دائرہ کار میں رہ کر کیے جانے چاہئیں اور پی ٹی آئی ہمیشہ اپنے اصولوں کے مطابق فیصلے کرے گی۔

Scroll to Top