شانگلہ: ضلع شانگلہ کے علاقے میاں کلے پیرآباد سے تعلق رکھنے والا نوجوان حنیف اللہ ولد مومن خان درہ آدم خیل کی کوئلہ کان میں کام کے دوران پیش آنے والے حادثے میں جاں بحق ہوگیا۔
مقامی اطلاعات کے مطابق حنیف اللہ گزشتہ روز درہ آدم خیل میں واقع ایک کوئلہ کان میں کام کر رہا تھا کہ اس دوران حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں وہ جان کی بازی ہار گیا۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر علاقے میں افسوس کی فضا پھیل گئی، جبکہ نوجوان کی موت سے اس کے اہل خانہ اور عزیز و اقارب غمزدہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا میں PMS افسران کے تحریری امتحانات 30 دسمبر سے شروع ہوں گے، نظرثانی شدہ شیڈول جاری
مقامی اطلاعات کے مطابق رواں سال کوئلہ کانوں میں مختلف حادثات کے دوران جاں بحق ہونے والے ضلع شانگلہ کے کان کنوں کی تعداد 83 ہوگئی ہے۔
کوئلہ کانوں میں پیش آنے والے ایسے واقعات کان کنوں کو درپیش خطرات اور کام کے دوران حفاظتی اقدامات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں۔





