خیبرپختونخوا شدید گرمی کی لپیٹ میں، بعض علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

خیبرپختونخوا شدید گرمی کی لپیٹ میں، بعض علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

خیبر پختونخوا میں شدید گرمی کی لہر جب کہ کچھ علاقوں میں بارش کا امکان ہے ۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں شدید گرمی کا راج برقرار ہے، جبکہ محکمہ موسمیات نے بعض بالائی اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان اور مانسہرہ کے چند علاقوں میں آئندہ 24 بارش ہو سکتی ہے۔ ان علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک بھی متوقع ہے، جس سے گرمی کی شدت میں وقتی کمی آ سکتی ہے۔

صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک ہے، تاہم جنوبی اضلاع خصوصاً ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں اور تیمرگرہ میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے، جو اگلے چند روز تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔

بالائی علاقوں میں موسم قدرے معتدل رہا۔ کالام اور مالم جبہ کا درجہ حرارت 19 ڈگری، دیر اپر 25 اور دیر لوئر (تیمرگرہ) میں 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ماہرین موسمیات نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ممکنہ بارش کے پیش نظر سفر سے قبل موسمی اپڈیٹس ضرور چیک کریں۔

Scroll to Top