مقبوضہ کشمیر کی عوام نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کو دوٹوک انداز میں مسترد کر دیا ہے۔ کشمیری عوام مودی سرکار کے خلاف سڑکوں پر نکل آئی ہے اور شدید احتجاج کیا جا رہا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ مودی سرکار خود ہی دہشتگرد حملے کرواتی ہے تاکہ پاکستان پر الزام عائد کیا جا سکے اور اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے دنیا کو گمراہ کیا جا سکے۔
عوامی مظاہروں میں شہریوں نے کہا کہ آئے دن فوجیوں اور سویلینز کا مارا جانا اب ہماری برداشت سے باہر ہو چکا ہے۔ کشمیری شہریوں نے احتجاج کے دوران زور دار نعرے بازی کی، جس میں “امیت شاہ مردہ آباد” اور “نریندر مودی مردہ آباد” کے نعرے گونجتے رہے۔
احتجاج کرنے والے کشمیریوں کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کی جانب سے کی جانے والی یہ سازشیں اب مزید برداشت نہیں کی جا سکتیں اور وقت آ گیا ہے کہ عالمی برادری بھارت کے ان جھوٹے اور خود ساختہ ڈراموں کا نوٹس لے۔





