غیر قانونی افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن، 1900 افراد ملک بدر

غیر قانونی افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن، 1900 افراد ملک بدر

چیکنگ کے دوران 1050 افغان شہریوں کے پاس کسی قسم کی سفری دستاویزات موجود نہیں تھیں، جب کہ 350 افراد کے ویزے زائد المیعاد پائے گئے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے، اب تک 1900 افغان باشندوں کو افغانستان واپس بھجوایا جا چکا ہے۔ اسلام آباد میں جاری چیکنگ کے دوران 1050 افغان شہریوں کے پاس کسی قسم کی سفری دستاویزات موجود نہیں تھیں، جب کہ 350 افراد کے ویزے زائد المیعاد پائے گئے۔

مزید تفتیش میں معلوم ہوا کہ 270 افراد کے پاس افغان سیٹیزن کارڈ (ACC)، 137 کے پاس اقوام متحدہ کے جاری کردہ یو این ایچ سی آر کارڈز اور 11 شہریوں کے پاس پروف آف رجسٹریشن (POR) کارڈز موجود تھے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ جن افراد کو ملک بدر کیا گیا، ان کے سفری دستاویزات نامکمل یا غیر قانونی تھے۔ مزید 85 افغان شہریوں کو مشتبہ کاغذات یا عدم تصدیق کی بنیاد پر جانچ کے لیے کیمپ منتقل کر دیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں تاکہ وفاقی دارالحکومت میں غیر قانونی قیام کو روکا جا سکے اور سیکیورٹی صورتحال کو بہتر بنایا جا سکے۔

Scroll to Top