بھارتی ہٹ دھرمی ایئرلائنز کے گلے پڑ گئی، پروازوں کے اخراجات میں یومیہ کروڑوں کا اضافہ

بھارتی ہٹ دھرمی ایئرلائنز کے گلے پڑ گئی، پروازوں کے اخراجات میں یومیہ کروڑوں کا اضافہ

بھارتی ایئر لائنز کی ہٹ دھرمی نے انہیں مالی طور پر پریشانی میں ڈال دیا ہے، پروازوں کے اخراجات میں یومیہ کروڑوں روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

بھارتی ایئر لائنز کو اپنے طیاروں کو منزل تک پہنچانے کے لیے اضافی دو گھنٹے کا وقت اور مزید فیول درکار ہوگا۔

پاکستانی فضائی حدود کو پانچ بھارتی ایئر لائنز استعمال کرتی ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان یومیہ پروازوں کی تعداد 25 سے زائد ہے جو اکثر 100 تک بھی پہنچ جاتی ہے۔

شمالی امریکا، برطانیہ، یورپ اور مشرق وسطیٰ سے بھارت آنے اور جانے والی پروازوں کو بھی پاکستانی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کی وجہ سے متبادل طویل راستہ اختیار کرنا ہوگا۔

پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے والی پروازیں ممبئی، احمد آباد، لکھنئو، دہلی، گوا اور دیگر بھارتی شہروں سے آپریٹ کی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس ، پاکستان کا بھارت کو ہر سطح پر منہ توڑ جواب دینے کا فیصلہ

پاکستان نے بھارتی پروازوں کیلئے ایک ماہ کیلئے فضائی حدود بند کر دی ہے، جس کا نوٹم جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ بندش بھارتی سول اور ملٹری طیاروں کیلئے 23 مئی رات 12 بجے تک مؤثر رہے گی۔

Scroll to Top