سینیٹ میں بھارتی جارحیت کیخلاف مذمتی قرار داد منظور ،مہم جوئی کا جواب دیا جائے گا

سینیٹ میں بھارتی جارحیت کیخلاف مذمتی قرار داد منظور ،مہم جوئی کا جواب دیا جائے گا

سینیٹ آف پاکستان نے بھارتی جارحیت اور غیر قانونی اقدامات کے خلاف مذمتی قرارداد متقفہ طور پر منظور کر لی، قرارداد نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے پیش کی۔

قرارداد میں بھارتی حکومت کی جانب سے معصوم پاکستانی سیاحوں پر حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے اور بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ کی یکطرفہ معطلی کو بھی یکسر مسترد کیا گیا۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ بے گناہ سیاحوں پر حملے کو ناپسندیدہ اور غیر انسانی فعل قرار دیتی ہے اور اس کی بھرپور مذمت کرتی ہے۔

قرارداد میں سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے کی بھارتی کوششوں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے عالمی قوانین اور بین الاقوامی تعلقات کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا گیا۔

قرارداد میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کے عوام کی حمایت جاری رکھے گا اور ان کے حقِ خود ارادیت کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پہلگام واقعے پر صدر آصف علی زرداری سے وزیرداخلہ محسن نقوی کی اہم ملاقات

قراد داد میں اس بات کو بھی واضح کیا کہ پاکستان اپنی سرحدوں کا بھرپور دفاع کرے گا اور بھارتی جارحیت کا جواب دینے میں کسی قسم کی ہچکچاہٹ نہیں دکھائے گا۔

سینیٹ نے متفقہ طور پر حالیہ بھارتی جاحیت کے خلاف قرارداد کی منظوری دی جس میں پاکستان کی عوام، فوج اور حکومت کا عزم ظاہر کیا گیا کہ بھارت کی جانب سے کی جانے والی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور اور مستحکم جواب دیا جائے گا۔

Scroll to Top