پہلگام میں رچائے گئے بھارتی فالس فلیگ آپریشن کی حقیقت پاکستانی میڈیا نے بے نقاب کر دی۔ پاکستانی میڈیا کی مؤثر اور بروقت رپورٹنگ نے بھارتی جھوٹے پروپیگنڈے کا پردہ چاک کر دیا، جس پر بھارتی میڈیا شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہو گیا ہے۔
پاکستانی ڈیجیٹل وارفیئر ٹیم نے بھی بھرپور انداز میں بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر بھارت کے خلاف زبردست مہم چلائی۔ نتیجتاً بھارتی ذرائع ابلاغ کو تسلیم کرنا پڑا کہ پاکستانی میڈیا کی رپورٹنگ نے ان کے جھوٹے دعووں کو روند ڈالا۔ انڈیا ٹوڈے سمیت متعدد بھارتی ذرائع ابلاغ نے اس شکست کا بالواسطہ اعتراف کیا ہے۔
بھارتی میڈیا نے الٹا الزام لگانے کی کوشش کی کہ پاکستان عالمی برادری کی ہمدردیاں حاصل کرنے کے لیے یہ ڈرامہ رچا رہا ہے، تاہم پاکستانی الیکٹرانک اور سوشل میڈیا نے ان تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے بھارتی بیانیے کو پاش پاش کر دیا۔
ٹوئٹر سمیت مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ہیش ٹیگ
#ModiExposed، #IndianFalseFlag اور #PahalgamDramaExposed
ٹاپ ٹرینڈ بن گئے۔ ہزاروں صارفین نے مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
پاکستانی سوشل میڈیا کی منظم حکمت عملی اور بھرپور ردعمل نے بھارت کو دفاعی پوزیشن پر دھکیل دیا۔ ساتھ ہی کئی بھارتی صحافیوں نے بھی اپنے ضمیر کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے بھارتی حکومت کی گمراہ کن مہم کو مسترد کر دیا۔
دنیا کو گمراہ کرنے کی بھارتی کوشش ایک بار پھر ناکامی سے دوچار ہو گئی، اور پاکستانی میڈیا نے سچائی کی فتح یقینی بنا دی۔





