خیبرپختونخوا اور سابق فاٹا کے عوام ہمیشہ پاکستان کے دفاع میں صف اول میں رہے ہیں، امیر مقام

وفاقی وزیر امور کشمیر گلگت بلتستان و سیفران اور پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا اور سابق فاٹا کے عوام نے ہمیشہ پاکستان کے دفاع میں ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے اور آج بھی ہر پختون اپنے وطن کی حفاظت کے لیے صف اول میں کھڑا ہے۔

سوات کے علاقے مٹہ میں عوامی اجتماع سے خطاب میں وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے بھارت کی جانب سے بغیر تحقیق اور تفتیش کے پاکستان پر لگائے گئے الزامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی طرف سے 5 اگست 2019 کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کو ہم نے نہ پہلے تسلیم کیا اور نہ آئندہ کریں گے۔

امیر مقام نے بھارت کی سندھ طاس معاہدے کو ختم کرنے کی دھمکی کو احمقانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک عالمی معاہدہ ہے اور اسے یکطرفہ ختم نہیں کیا جا سکتا، انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور 28 مئی کو ایٹمی دھماکے کرنے والے آج بھی موجود ہیں، ہم آپ کو اسی طرح جواب دیں گے جیسے 28 مئی 1998 کو دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اگر انڈیا انسانیت کی بات کرتا ہے تو کلبھوشن یادیو جیسے دہشت گرد کی گرفتاری پر خاموشی کیوں اختیار کی گئی؟ بھارت نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں دہشت گردی میں ملوث پایا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ بھارت دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے کہ پاکستانی حکومت اور عوام کشمیر کی حمایت سے دستبردار ہو جائیں مگر ہم کل بھی کشمیریوں کے ساتھ تھے آج بھی ہیں اور کل بھی رہیں گے۔

امیر مقام نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں آج بھی پاکستان میں حکومت ہے اور ہم بھارت کی ہر سازش اور دھمکی کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں، انہوں نے پی ٹی آئی پر تقنید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا ایجنڈا ملک کی تباہی کا ہے، مگر عوام اب جان چکے ہیں کہ ملک کی ترقی اور تباہی میں فرق کرنے والے کون ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پہلگام واقعے کے فوری بعد ایف آئی آر کا انداراج پہلے سے تیار کی گئی سازش کا ثبوت ہے،عطاتارڑ

وفاقی وزیر نے سوات میں گیس کی موجودہ پائپ لائن اور گریڈ اسٹیشنز کے قیام کو مسلم لیگ (ن) کا کارنامہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مٹہ میں گریڈ سٹیشن کے لیے لگایا گیا سیکشن فور بھی سابق وزیراعلیٰ نے ختم کر دیا تھا، خیبرپختونخوا کے نوجوان اب مسلم لیگ (ن) کی طرف راغب ہو رہے ہیں، کیونکہ وہ گزشتہ بارہ سالہ صوبائی حکومت کی ناکامیوں کو دیکھ چکے ہیں۔

وفاقی وزیر امیر مقام کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ہمیشہ سیاست کے بجائے ملک کے مفاد کو ترجیح دی ہے، دیوالیہ پن کے شکار ملک کو شہباز شریف کی قیادت میں ایک سال کے اندر ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا گیا ہے، مہنگائی کی شرح 40 فیصد سے کم ہو کر 1.5 فیصد پر آ گئی ہے،

Scroll to Top