ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو شکست دے دی

ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے 17ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پشاور زلمی کو 64 رنز کے واضح مارجن سے شکست دے دی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔

مارک چیپمین 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ سعود شکیل اور کوشل مینڈس نے 32،32 رنز کی اننگز کھیلیں۔ فن ایلن نے 31 اور ریلی روسو نے 27 رنز بنائے۔ پشاور زلمی کی جانب سے الزاری جوزف نے 3 جبکہ صائم ایوب نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

179 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی ٹیم 15.2 اوورز میں صرف 114 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ حسین طلعت نے 39 رنز بنا کر کچھ مزاحمت کی کوشش کی، جبکہ محمد حارث نے 17، مچل اوون نے 15 اور بابر اعظم نے 12 رنز بنائے۔ دیگر بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فہیم اشرف نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ خرم شہزاد نے 2 جبکہ محمد عامر، محمد وسیم اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔

یہ بھی پڑھیں لاہور قلندرز سے شکست، ملتان سلطانز کے پی ایس ایل میں آگے جانے کی امیدیں دم توڑنے لگیں

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اس جاندار فتح کے ساتھ ٹیم نے پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پوزیشن مزید مستحکم کر لی ہے۔

Scroll to Top