ترک صدر کا سعودی ولی عہد سے رابطہ،خطے میں قیام امن کیلئے سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر گفتگو

ترک صدر کا پاک بھارت کشیدگی پر درعمل

Pakistan SCO Summit 2026

ترک صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان اور بھارت کے درمیان پہلگام واقعے کے بعد بڑھتی کشیدگی میں کمی لانے کی اپیل کی ہے۔

ترک میڈیا کے مطابق کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر اردوان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی میں جلد از جلد کمی آئے، قبل اس کے کہ صورتحال مزید سنگین رخ اختیار کرلے۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ کا ہر موقع پر یہ مؤقف رہا ہے کہ ہم اپنے خطے اور اس سے باہر نئے تنازعات  نہیں  چاہتے۔

ترک صدر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کا ترکیے کا دورہ حساس وقت میں ہوا، شہباز شریف کا دورہ خطے کی تازہ ترین پیشرفت کے فریم ورک میں ایک انتہائی حساس وقت میں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: صوبوں میں اتفاق تک نئی نہریں نہیں بنائی جائیں گی، سی سی آئی کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ ہم نے خصوصی طور پر تجارت اور دفاعی صنعت میں کثیر الجہتی تعاون پر بات کی اور پاکستانی عوام کے لیے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top