پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا ایک اور منصوبہ ناکام بنا دیا، کواڈ کاپٹر مار گرایا

پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا ایک اور منصوبہ ناکام بنا دیا، کواڈ کاپٹر مار گرایا

دشمن کی ناپاک کوشش کو پاک فوج نے بروقت اور مؤثر کارروائی کے ذریعے ناکام بناتے ہوئے کواڈ کاپٹر کو مار گرایا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی مستعدی اور پیشہ ورانہ مہارت نے بھارتی جارحیت کا ایک اور منصوبہ ناکام بنا دیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق، لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے بھمبر سیکٹر میں واقع مناور کے علاقے میں بھارتی فوج نے جاسوسی کی غرض سے کواڈ کاپٹر کے ذریعے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دشمن کی اس ناپاک کوشش کو پاک فوج نے بروقت اور مؤثر کارروائی کے ذریعے ناکام بناتے ہوئے کواڈ کاپٹر کو مار گرایا۔ یہ واقعہ اس بات کا ثبوت ہے کہ مادرِ وطن کے محافظ ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار اور چوکنا ہیں۔

سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ بھارتی افواج کی جانب سے اس طرح کی حرکات دانستہ طور پر خطے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں ہیں، جن کا پاک فوج نہ صرف فوری جواب دیتی ہے بلکہ دشمن کے عزائم کو خاک میں ملا دیتی ہے۔

حکام نے مزید کہا کہ پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور دشمن کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے پاک فوج ہمہ وقت تیار ہے۔

Scroll to Top