عمران خان نے کہا بھارت کیخلاف متحد ہیں، فیصل چوہدری نے مزید کیا بات چیت کی ؟ جانئے

عمران خان نے کہا بھارت کیخلاف متحد ہیں، فیصل چوہدری نے مزید کیا بات چیت کی ؟ جانئے

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ ہم بھارت کے خلاف متحد ہیں، مودی کے اقدامات نے قوم کو یکجا کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے وکلاء فیصل چوہدری، عثمان ریاض گل، ظہیر عباس، محمود جوئیہ اور ہارون نواز نے اہم ملاقات کی، جس میں موجودہ ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل چوہدری نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے بھارت کے حالیہ اقدامات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’’ہم بھارت کے خلاف متحد ہیں اور مودی کے اقدامات نے پوری پاکستانی قوم کو یکجا کر دیا ہے۔‘‘ ان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان کی سالمیت یا خودمختاری کو کوئی نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی تو اس کا منہ توڑ اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔

فیصل چوہدری کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ حالیہ حکومتی فیصلے کسی بھی سطح پر عوام یا متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیے بغیر کیے گئے، جو کہ جمہوری اور شفاف طرز حکمرانی کے اصولوں کے منافی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال میں قومی اتحاد کی ضرورت ہے اور پی ٹی آئی کی قیادت ہر ایسے اقدام کی حمایت کرے گی جو ملک کی سلامتی، خودمختاری اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ہو۔

Scroll to Top