عالمی مارکیٹ کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 3400 روپے کی کمی سے 3لاکھ 45ہزار 800روپے،جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 2ہزار 915روپے کم ہو کر 2لاکھ 96ہزار 467روپے کی سطح پر آگئی۔
دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 34ڈالر کی کمی سے 3ہزار 276ڈالر ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ترجمان پاک فوج شام 7بجکر 10منٹ پر پریس کانفرنس کریں گے
اسی طرح چاندی کی فی تولہ قیمت 70روپے کی کمی سے 3ہزار 427روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 60روپے کی کمی سے 2ہزار 938روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔





