پہلگام واقعے کو بنیاد بنا کر مودی سرکار نے سکھ گلوکارہ زارا گل کے ایک گانے پر پابندی عائد کردی ہے جس میں پاکستان سے محبت کا اظہار کیا گیا ہے۔
زارا گل کے اس گانے ’’اسیں مردہ باد نئیں کہہ سکدے بھل کے وی پاکستان نوں‘‘، نے نہ صرف بھارت بلکہ دنیا بھر میں دھوم مچا دی۔
بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ کے گانے میں پاکستان سے محبت کو بابا گرونانک کی تعلیمات سے جوڑا گیا ہے، گانے میں بتایا گیا ہے کہ جہاں گورو نانک نے اپنی زندگی گزاری اسے کیسے مردہ باد کہا جائے۔
گانے پر مودی سرکار چراغ پا ہوگئی اور مشرقی پنجاب میں اس گانے کی اشاعت و نشریات پر پابندی لگا دی۔
ذرائع کے مطابق یہ گانا یوٹیوب پر بڑی تیزی سے وائرل ہو رہا ہے اور سوشل میڈیا صارفین اسے بین المذاہب ہم آہنگی اور محبت کا پیغام قرار دے رہے ہیں۔
اس پابندی کو انسانی حقوق، اظہارِ رائے کی آزادی اور مذہبی ہم آہنگی کے خلاف ایک اور قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت فالس فلیگ آپریشنز، میڈیا پروپیگنڈا اور مذہبی شدت پسندی کے ذریعے پاکستان کو بدنام کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے، جبکہ عوامی سطح پر ایسے اقدامات کی مخالفت بڑھتی جا رہی ہے۔





