ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو مشیر برائے قومی سلامتی کا اضافی چارج دے دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق موجودہ سیکورٹی صورتحال پر وفاقی حکومت کی جانب سے اہم تعیناتی کی گئی ہے اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو مشیر برائے قومی سلامتی کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک تقرری کا چارج فوری سنبھالیں گے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ وفاقی حکومت نے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کی تقرری کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ہے۔






