پاکستان کی فضائی حدود پر پابندی، ایئر انڈیا کو سالانہ 600 ملین ڈالر کا نقصان

پاکستان کی فضائی حدود پر پابندی، ایئر انڈیا کو سالانہ 600 ملین ڈالر کا نقصان

ایئر انڈیا نے پاکستان کی فضائی حدود پر پابندی کے باعث 600 ملین ڈالر اضافی اخراجات کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔

ایئر انڈیا نے پاکستان کی فضائی حدود پر پابندی کے باعث ایک سال میں 600 ملین ڈالر کے اضافی اخراجات کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے بھارتی حکومت سے تلافی کا مطالبہ کر دیا۔

ایئر انڈیا نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر پاکستان کی فضائی حدود سے پابندی ایک سال تک جاری رہتی ہے تو اسے تقریباً 600 ملین ڈالر کے اضافی اخراجات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ایئر انڈیا نے بھارتی حکومت سے درخواست کی ہے کہ وہ اس نقصان کا ازالہ کرے اور ایک سبسڈی ماڈل فراہم کرے تاکہ کمپنی کو اس پابندی کے اثرات سے بچایا جا سکے۔

ایئر انڈیا نے شہری ہوا بازی کی وزارت کو لکھے گئے اپنے خط میں اس بات کا تخمینہ لگایا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود کی بندش کی صورت میں ایئر لائن کو سالانہ 50 بلین ہندوستانی روپے سے زائد کے نقصان کا سامنا ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پہلگام واقعے کے بعد بھارتی عسکری قیادت بکھرنے لگی، اعلیٰ فوجی افسران کی تنزلی کا سلسلہ جاری

ایئر انڈیا کی جانب سے حکومتی سطح پر اس نقصان کی تلافی کا مطالبہ اس بات کو اجاگر کرتا ہے کہ فضائی سفر کے لیے پاکستان کی فضائی حدود کا استعمال بھارتی ایئر لائنز کے لیے انتہائی اہم ہے اور اس بندش کے اثرات نہ صرف ایئر انڈیا بلکہ پورے بھارتی فضائی سفر کے نظام پر مرتب ہو رہے ہیں۔

Scroll to Top