عالمی ثالثی عدالت کا بھارت کو پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدے کی پاسداری کا حکم

پاکستان کا بھارت کو سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر سفارتی نوٹس دینے کا فیصلہ

Pakistan SCO Summit 2026

پاکستان نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے بعد باقاعدہ طور پر سفارتی نوٹس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

انڈس واٹر کمیشن کے ذرائع کے مطابق اس فیصلے پر وزارت خارجہ، وزارت آبی وسائل اور وزارت قانون نے قانونی و آئینی مشاورت کے بعد ابتدائی ہوم ورک مکمل کر لیا ہے۔

پاکستان کا مؤقف ہے کہ بھارت سے معاہدے کی معطلی کی ٹھوس وجوہات طلب کی جائیں گی اور اس نوٹس میں معاہدے کی معطلی کی وجوہات کو واضح کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جائے گا۔

عالمی فورمز پر بھارت کے اس اقدام کے خلاف بھرپور احتجاج ریکارڈ کرانے پر غور کیا جا رہا ہے تاکہ بھارت کی آبی جارحیت کو دنیا کے سامنے مؤثر انداز میں لایا جا سکے۔

پاکستان کا مقصد اس اقدام کے ذریعے اپنے مؤقف کو قانونی اور اخلاقی جواز فراہم کرنا ہے کیونکہ سندھ طاس معاہدے پر قانونی سبقت پاکستان کا حق ہے۔

پاکستان کو امید ہے کہ بھارت کو جلد ہی اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنی پڑے گی، اس حوالے سے تمام اقدامات حکومت و کابینہ کی منظوری کے بعد کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، پاکستانی سکھ کمیونٹی کا عزم

پاکستان نے اس بات پر بھی زور دیا کہ وہ عالمی سطح پر بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کے اثرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل تیار ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top