عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مذید کم ہوگئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2300 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 42 ہزار 200 روپے ہے۔
ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1972 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 93 ہزار 381 روپے ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت پاکستان کو پہلگام واقعہ سے جوڑ نے کی سازش کررہا ہے،وزیراعظم
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 23 ڈالر کمی کے بعد 3240 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔





