شکست کے بعد تحفہ، پاکستانی باکسر نے بھارتی حریف کو جیت سے بڑھ کر محبت دی

شکست کے بعد تحفہ، پاکستانی باکسر نے بھارتی حریف کو جیت سے بڑھ کر محبت دی

پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے بھارتی سکھ حریف کو کرتارپور کی مٹی کا تحفہ دے کر محبت کی نئی تاریخ رقم کردی۔

تفصیلات کے مطابق کھیل میدانوں میں مقابلہ ہوتا ہے، لیکن دل جیتنے والے جذبے کم ہی دیکھنے کو ملتے ہیں، پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے تھائی لینڈ میں ہونے والے بین الاقوامی مقابلے میں بھارتی سکھ باکسر کو شکست دینے کے بعد ایسا منفرد اور محبت بھرا قدم اٹھایا جس نے سب کے دل چھو لیے۔

مقابلے کے بعد شہیر آفریدی نے اپنے بھارتی سکھ مدمقابل کو سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گرو نانک کے آبا و اجداد کی سرزمین کرتارپور کی مٹی کا تحفہ پیش کیا۔ اس خوبصورت عمل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے، جس میں سکھ باکسر کو نہ صرف خوشی سے یہ مٹی وصول کرتے بلکہ عقیدت سے چومتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

شہیر آفریدی نے اپنے عمل کے ذریعے یہ پیغام دیا کہ ’’ہم پاکستانی عزت، محبت اور امن کے ساتھ جینا چاہتے ہیں۔

یہ جذبہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا سہارا لے کر پاکستان کے خلاف کشیدگی بڑھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ایسے ماحول میں پاکستانی باکسر کا محبت اور بھائی چارے کا یہ پیغام دنیا بھر کے لیے ایک مثبت مثال بن کر سامنے آیا ہے۔

سوشل میڈیا پر صارفین شہیر آفریدی کو ’’امن کا سفیر‘‘ قرار دے رہے ہیں اور ان کے اس عمل کو پاکستان کی اصل سوچ اور جذبے کا عکاس قرار دے رہے ہیں کہ ہم مقابلہ کر سکتے ہیں، لیکن نفرت نہیں پھیلاتے۔

Scroll to Top