پہلگام فالس فلیگ اور بی جے پی کا ڈرامہ بے نقاب، الجزیرہ کی چشم کشا رپورٹ سامنے آگئی

پہلگام فالس فلیگ اور بی جے پی کا ڈرامہ بے نقاب، الجزیرہ کی چشم کشا رپورٹ سامنے آگئی

بین الاقوامی نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ نے بھارت کے پہلگام فالس فلیگ آپریشن اور بی جے پی حکومت کے کشمیر مخالف عزائم کو بے نقاب کر دیا ہے۔

رپورٹ میں بی جے پی کی کشمیر پالیسی کو آمرانہ قرار دیتے ہوئے انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت میں میڈیا کو حکومتی بیانیے کے لیے بطور آلہ استعمال کیا جا رہا ہے جبکہ زمینی حقائق کو دانستہ طور پر چھپایا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی “گودی میڈیا” کے ذریعے انتہاپسند قوم پرستی کو فروغ دیا جا رہا ہے جس کا مقصد داخلی سیاسی ناکامیوں کو چھپانا اور جنگی جنون کو ہوا دینا ہے۔

الجزیرہ نے انٹیلیجنس کی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے بھارت کی جانب سے پاکستان مخالف بیانیے کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کی کوششوں کو بھی اجاگر کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 1500 سے زائد بے گناہ افراد کو بغیر کسی ثبوت کے حراست میں لیا گیا ہے جبکہ ہزاروں مکانات کو بغیر تحقیقات کے منہدم کر دیا گیا۔

بھارت کی اس حکمتِ عملی کے نتیجے میں کشمیری عوام شدید خوف و ہراس کا شکار ہیں، نئے سیکیورٹی اقدامات بھی مقامی آبادی کو دبانے اور انہیں خاموش رکھنے کا ذریعہ بن گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: صحافیوں پر پابندیاں، مقبوضہ کشمیر میں سچ بولنا جرم بن گیا

الجزیرہ کے مطابق بی جے پی حکومت کا آبادیاتی ایجنڈا کشمیر کی مسلم شناخت کے لیے خطرہ بن چکا ہے، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی ایک طویل فہرست رپورٹ میں شامل کی گئی ہے جن میں سیاسی مخالفین اور کارکنان کو نشانہ بنانا، میڈیا پر سخت سنسرشپ اور آزادی اظہار پر قدغنیں شامل ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ظلم و جبر سے مسئلہ حل ہونے کی بجائے مزید بگڑ رہا ہے اور کشمیر کا بحران سنگینی اختیار کرتا جا رہا ہے۔

Scroll to Top